دبئی میں دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر گاڑی ضبط کرنے کا حکم

February 2, 2016 2:55 pm0 commentsViews: 31

اب نہ صرف گاڑی ضبط ہوگی بلکہ ایک ہزار درہم جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا
3 سال کے دوران حادثات میں اضافے کے باعث سخت سزائیں دینے کا فیصلہ
دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا اعلان کیا گیا ہے‘ حکام کے مطابق ایسے افراد جو حکم کی خلاف ورزی کریں گے ان کی گاڑی ضبط کرلی جائیگی‘ دبئی ٹریفک پولیس حکام کے مطابق سزا کے طور پر200 درہم ناکافی ہیں جبکہ سخت سزا کے طور پر حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی گاڑی بھی ضبط کی جائیگی اور ایک ہزار درہم جرمانہ بھی کیا جائیگا‘ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق گزشتہ3 سال سے ٹریفک حادثات میں اضافے کے باعث لوگوں کوسزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ ٹریفک حکام کی طرف سے لوگوں میں آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اسکولوں اور سوشل میڈیاپر لوگوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے معلومات دی جائیں گی۔