اسامہ بن لادن زندہ ہیں،سی آئی اے اہلکار کا انکشاف

February 2, 2016 2:59 pm0 commentsViews: 51

القاعدہ کے سربراہ اس وقت سی آئی اے کے تنخواہ دار ہیں
ماہانہ ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم ادا کی جاتی ہے
2013ء تک اسامہ بحراوقیانوس کے جزیرے میں قیام پذیر تھے
امریکی سی آئی اے کے اہلکار کا روسی اخبار کو انٹرویو
ماسکو( نیٹ نیوز)امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن زندہ ہیں‘ روسی اخبار کو انٹرویو کے دوران سابق امریکی سی آئی اے اہلکار نے بتایا کہ اسامہ بن لادن ہلاک نہیں ہوئے بلکہ زندہ ہیں اور اس وقت وہ سی آئی اے کے تنخواہ دار ہیں جنہیں ماہانہ ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم ادا کی جاتی ہے‘ اسنوڈن نے بتایا کہ یہ تو نہیں بتا سکتا کہ وہ اس وقت کہاں ہیں تاہم2013 ء تک وہ بحیراقیانوس میں جزیرہ بہاماز کے ایک گھر میں اپنی5بیویوں اور کئی بچوں کے ہمراہ قیام پذیر تھے ایڈورڈن اسنوڈن کے مطابق سی آئی اے کی جانب سے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا ڈرامہ رچایا گیا تاہم درحقیقت انہیں اہل خانہ سمیت جزیرہ بہاماز کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جبکہ اس حوالے سے ان کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں اور اس پر وہ کتاب بھی لکھیں گے‘ سابق سی آئی اے اہلکار نے بتایا کہ ہر شخص صرف یہی جانتا ہے کہ اسامہ بن لادن ہلاک کردیا گیا لیکن اسے کسی نے نہیں دیکھا اس لئے ایسے شخص کی داڑھی منڈوا کر اور کپڑے تبدیل کرکے چھپانا آسان ہوتا ہے۔