کنول نعمان کی دماغ کی شریانیں پھٹ گئی حالت نازک

February 2, 2016 3:11 pm0 commentsViews: 30

لاہور( نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی و سابقہ اداکارہ کنول نعمان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی جس کے باعث انہیں تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان کو پیر کی صبح شدید بلڈ پریشر کے باعث تکلیف ہوئی جس کے بعد ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی اور وہ بیہوش ہو گئیں ۔ انہیں فوری طور پر جناح ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ کنول نعمان کی حالت سخت تشویشناک ہے اور انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے جہاں سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی جان بچانے کی سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں ۔ ڈاکٹرز نے ان کی صحت کیلئے اگلے48 گھنٹوں کو انتہائی اہم قرار دیدیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے کنول نعمان کے علاج کے حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کر د ی ہیں ۔