پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت امریکہ طلب

February 2, 2016 3:02 pm0 commentsViews: 19

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو امریکا طلب کرلیا ہے۔ امریکا میں سابق صدر آصف علی زرداری پارٹی رہنمائوں سے ملکی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ سابق صدر زرداری رینجرز کے ہاتھوں گرفتار لیاری گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ سے متعلق بھی بات چیت کریں گے۔