جیکی شیروف 59سال کے ہوگئے آج اپنی سالگرہ منائیں گے

February 2, 2016 3:11 pm0 commentsViews: 37

ممبئی( نیٹ نیوز) معروف بالی ووڈ اداکار جیکی شیروف نے اپنی زندگی کی59 بہاریں دیکھ لیں۔سالگرہ کے موقع پر ممبئی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا ہتمام کیا گیا جس میں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں نے شرکت کر کے تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔تفصیلات کے مطابق ہندی فلم انڈسٹری میں جیکی دادا کے نام سے مشہور اداکار جیکی شروف گجراتی بولنے والے گھرانے میں یکم فروری1957 میں پیدا ہوئے۔ 1983 میں سبھاش گئی کی فلم ’’ہیرو‘‘ سے اپنا فلمی زندگی کا سفر شروع کیا یہ ان کی پہلی ہی ہٹ فلم تھی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جبکہ اس کے فوراً بعد دیو آنند کی فلم’’سوامی دادا‘‘ میں انہیں نے اہم کردار ادا کیا۔اس کے بعد تو جیکی شیروف کی کامیاب فلموں کی قطار لگ گئی انہوں نے150 میں فلموں میں لیڈنگ رول کیے جن میں سے زیادہ تر فلمیں انیل کپور کے ساتھ تھیں جو باکس آفس پر سب سے زیادہ کامیاب رہیں۔