سندھ اسمبلی پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان اسمبلی کی دعوت شیراز

February 2, 2016 3:02 pm0 commentsViews: 57

قورمہ ، بریانی، مچھلی اور سیخ کباب سے تواضع
اسپیکر سندھ اسمبلی کی دعوت شیراز میں اپنے اسمبلی کے اراکین کو مدعو نہیں کیا گیا
باربی کیو کا دھواں اٹھا تو فنکشنل لیگ کی نصرت سحر کو آگ کی پریشانی نے گھیر لیا
ظہرانے کا اہتمام سندھ اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں کیاگیاتھا، وزیراعلیٰ سندھ میزبانوں میں شامل
کراچی( اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پنجاب‘ خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے ارکان کے اعزاز میں دعوت شیراز دی ‘سندھ اسمبلی کا ایوان قومے‘ بریانی بھنی مچھلی اور سیخ کباب کی خوشبو سے مہک اٹھا ‘ کھانوں کی خوشبو پر سوال کا جواب منظور وسان نے دیا ‘فروری کا مہینہ اہم ہے‘ دھواں خیر پور سے اٹھا ہے اور پنجاب تک جائیگا‘ سندھ اسمبلی میں آج دھواں اٹھنے اور اس کے دورتک جانے کی باز گشت سنائی دی ہو‘ کچھ یوں کہ پنجاب‘ خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے معزز ارکان مہمان تھے تو اسپیکر سراج درانی نے ان کیلئے پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا لیکن شاہد انہوں نے اپنے ارکان اسمبلی کو اس ظہرانے کی ہوا نہ لگنے دی‘ شاید یہی وجہ تھی کہ جب باربی کیو کا دھواں اٹھا تو فنکشنل لیگ کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی کو آگ کی پریشانی نے گھیر لیا‘ ظہرانے کا اہتمام اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں کیا گیا تھا‘ مہمانوں کی تواضع کیلئے جہاں شاہی قومے‘بریانی اور فش فرائی کا انتظام کیا گیا وہیں سیخ کباب‘ ریشمی کباب اور چکن تکوں کی مہک بھی اسمبلی میں رچ بس گئی‘ میزبانوں میںسائیں قائم علی شاہ اور منظور وسان بھی شامل تھے‘ منظور وسان سے جب پوچھا گیا کہ یہاںدھواں کہاں سے اٹھتا ہے تو انہوں نے ذومعنی انداز میں کہا فروری بہت اہم ہے۔