خورشید شاہ نواز حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے کیلئے سرگرم

February 2, 2016 3:03 pm0 commentsViews: 18

اسلام آباد( آن لائن) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نواز حکومت کے خلاف سر گرم ہوگئے۔ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس سیاسی اتحاد بنانے کیلئے اتحادی سیاسی رہنمائوں سے رابطے سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کہ خورشید شاہ شیڈول کے برعکس ہنگامی طور پر وفاقی دار الحکومت پہنچ گئے ہیں، خورشید شاہ اور نواز حکومت کے مابین تنازعہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس سے شروع ہوا تھا جو ہر دن گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا تھا۔