کنٹینر سے 21 کلو ہیروئن بر آمد ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے

February 2, 2016 3:08 pm0 commentsViews: 23

کراچی( کرائم رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس کی بندرگاہ پاکستان انٹر نیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی کی 21 کلو گرام ہیروئن بر آمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بندرگاہ پاکستان انٹر نیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر سے21 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن بر آمد کر لی۔ ہیروئن کولمبو سری لنکا جا رہی تھی۔ ملزمان نے ہیروئن مہندی کے ڈبوں میں رکھی تھی۔ مقدمہ درج کرکے ملزمان کے ملک کے مختلف علاقے میں ملزمان اور ساتھیوں کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔