آئی آئی چندریگر روڈ، مشکوک بورے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

February 2, 2016 3:12 pm0 commentsViews: 23

بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب، تلاشی پر اندر سے مرغی کی آلائش برآمد ہوئی، پولیس نے علاقے کو کلیئر قرار دیدیا
کراچی( کرائم رپورٹر) آئی آئی چندریگر روڈ پر مشکوک بوے کی اطلاع پر پولیس افسران و اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ بورے کے اندر مرغی کی آلائشیں اور دیگر سامان تھا۔ تفصیلات کے مطابق آرام باغ تھانے کی حدود آئی آئی چندریگر روڈ پر قائم جی پی او کے قریب ایک مشکوک بورے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر پولیس نے پہنچ کر اس جگہ کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا تاہم اس دوران پولیس نے اپنے طور پر بیگ کو چیک کیا تو اس کے اندر سے مرغی کی آلائشیں اور دیگر سامان موجود تھا۔ جس پر اس بیگ کو کلیئر قرار دے دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ کسی ٹرک میں یہ سامان موجود تھا اور وہاں سے گزرنے کے دوران ایک بیگ نیچے گر گیا ہو، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ضرور دی گئی تھی تاہم پولیس نے اپنے طور پر چیک کرکے کلیئر کر دیا تھا اس لئے ٹیم کو واپس بلوالیا گیا۔