مدد گار15 پر جھوٹی کال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

February 2, 2016 3:12 pm0 commentsViews: 12

ماہ جنوری میں موصول ہونے والی فون کالز میں سے صرف6205 ایسی تھیں جن میں صداقت تھی
173 جرائم پیشہ گرفتار،140 لاوارث گاڑیاں جبکہ266 لاوارث موٹر سائیکل تحویل میں لی گئیں
کراچی( کرائم رپورٹر) مدد گار 15 ایمر جنسی کال پر رواں ماہ آنے والی ٹیلیفون کالز کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے173ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ 15 پر جھوٹی کالز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رواں ماہ ایک ہی دن میں3 مختلف مقامات پر بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دی گئی تھیں۔ ریکارڈ کے مطابق لاکھوں کالز میں سے صرف چند ہزار کالز ایسی ہوتی ہیں جو صحیح ہیں، بقیہ کالز جھوٹی ثابت ہوتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے زیر انتظام مدد گار 15 کال سینٹر نے ماہ جنوری میں موصول ہونے والی فون کالز کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق رواں ماہ 6205 کالز ایسی موصول ہوئیں جن میں صداقت تھی اور اس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ان کالز کی روشنی میں کراچی کے مختلف تھانوں کی حدود میں 173 جرائم پیشہ عناصر گرفتار ہوئے 140 لاوارث گاڑیاں جبکہ264لاوارث حالت میں ملنے والی موٹر سائیکلوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ شہریوں کی جانب سے مدد گار 15 کال سینٹر پر10 گمشدہ بچوں کی اطلاع دی گئیں جس پر ان بچوں کو ان کے والدین سے ملانے کیلئے کردار ادا کیا گیا۔