پارلیمنٹ ہائوس پر میزائل حملے کا ماسٹر مائنڈ ریٹائرڈ کرنل گرفتار

February 2, 2016 3:16 pm0 commentsViews: 15

کرنل ریٹائرڈ تصدیق شیر نے2011 میں دہشت گردوں کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ پر میزائل حملے کا منصوبہ بنایا تھا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے پارلیمنٹ ہائوس پر میزائل حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا۔ ملزم ایس ایس جی کا ریٹائرڈ کرنل نکلا، قتل کے الزام میں گرفتار کرنل ریٹائرڈ تصدق بشیر سے تحقیقات ہوئیں۔ تو پتہ چلا کہ ملزم نے اکتوبر2011ء میں دہشت گردوں کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ پر میزائل حملے کا منصوبہ بنایا۔ 8 اکتوبر2011ء کو پولیس نے اظہر ٹائون سے15 میزائل، خود کش جیکٹس اور9 ہینڈ گرنیڈ بر آمد کرکے منصوبے کو ناکام بنایا۔ ذرائع کے مطابق ملزم لاہور میں حساس ادارے کی حراست میں بھی رہا، عدالت نے قتل کے مقدمے میں ملزم کو2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔