سونم کپور نے یونیورسٹی میں داخلہ لینے پر غور شروع کردیا

February 2, 2016 3:15 pm0 commentsViews: 20

ابھی میری تعلیم صرف انٹر ہے اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہوں
یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا خواب ہے ،اداکارہ کا انٹرویو
عورتوں کے خوابوں کی کوئی ایکپسائری ڈیٹ نہیں ہوتی
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے مستقبل میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک پروموشنل ٹریلر کی شوٹنگ کے دوران سونم کپور نے کہا کہ میری تعلیم صرف انٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہوں اور مستقبل میں یونیورسٹی میں داخلہ لینا میرا خواب ہے اداکارہ نے مزید کہا کہ عورت کے خوابوں کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں ہوتی وہ جب چاہیں اپنے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ فلم نگری میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہو چکی ہیں اور وقت کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔ تعلیم حاصل کرنا میرا خواب تھا اور اس کو ضرور پورا کروں گی۔ بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ خود کو کبھی بھی نمبر ون نہیں سمجھا ہر فلم میں اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کی پوری کوشش کرتی ہوں۔