کراچی میں سوائن فلو پھیلنے کا خطرہ، 2 افراد جاں بحق

February 2, 2016 3:16 pm0 commentsViews: 40

ہلاک ہونے والے افراد نجی اسپتال میں زیر علاج تھے لاہور میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد7 ہو گئی
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں سوائن فلو پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ کراچی میں سوائن فلو سے2 افراد جبکہ لاہور میں ایک مریض انتقال کر گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں سوائن فلو سے ہلاک ہونے والے دونوں افراد نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ علاوہ ازیں لاہور میں نواز شریف سیکورٹی اسپتال لاہور میں سوائن فلو کا شکار مریض زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد لاہور میں سوائن فلو سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔