پیٹرول سستا ہوکر نایاب،پمپ مالکان نے سپلائی بند کردی

February 2, 2016 3:17 pm0 commentsViews: 21

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں پیٹرولیم مصنوعات میسر نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا
قیمتوں میں پانچ روپے لیٹر کمی کے باعث پمپ مالکان نے تاحال نیا اسٹاک نہیں خریدا جس کے باعث قلت پیدا ہوئی ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیٹرول سستا ہو کر بھی نایاب ہوگیا، کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کر دیں، تفصیلات کے مطابق کراچی، کوئٹہ، پشاور کے ساتھ ملک کے متعدد علاقوں میں پیٹرول پمپ مالکان نے سپلائی بند کر دی، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ روز سے کمی نافذ ہو چکی ہے جس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پانچ پانچ روپے فی لیٹر کمی ہوگئی ہے۔ کمی پر پیٹرولیم مصنوعات کی قلت اس لئے بھی نظر ٓتی ہے کہ پہلے اندازہ ہونے پر پیٹرول پمپس مالکان پرانی قیمت پر اسٹاک کیلئے تیل نہیں خریدتے، یوں موجودہ اسٹاک ختم ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت سی نظر آتی ہے۔ اب نئی قیمت پر سپلائزر کو آرڈر کیا جائے گا تو انہیں بھی سستا ملے گا اور وہ بھی آگے اپنا منافع کے ساتھ فروخت کریں گے لیکن پیرکے دن تو عوام نے پریشانی اٹھائی اور اس کا اظہار بھی کیا کہ تیل سستا ہو کر بھی ان کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔