شادی ہال میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، میڈیکل رپورٹ

February 2, 2016 3:20 pm0 commentsViews: 159

پولیس نے شادی ہال کے ایک ویٹر کو اندرون سندھ سے گرفتار کر لیا، دوسرے کی تلاش جاری
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں شادی ہال سے ملنے والی بچی کی لاش کی میڈیکل رپورٹ آگئی ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ شادی ہال کے منیجر سمیت دس افراد زیرحراست تفتیش جاری ،دو ویٹرز کی گرفتاری کے لیے اندرون سندھ چھاپے مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون میں واقع شادی ہال سے ملنے والی بچی کی لاش کی میڈیکل رپورٹ موصول ہو گئی ہے جس کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس نے شادی ہال کے ایک ویٹرکو اندرون سندھ سے گرفتار کرلیا۔