خوراک سے متعلق امور اور اختیارات صوبوں کو دئیے جائیں، صوبائی وزیر زراعت

February 2, 2016 3:22 pm0 commentsViews: 19

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر زراعت سردار علی نواز خان مہر نے کہا ہے کہ خوراک سے متعلق امور اور اختیارات وفاق سے صوبوں کو منتقل کیے جائیں ۔18 ویں آئینی ترمیم کے تحت اب تک اختیارات نہیں دیئے گئے ہیں ۔ وہ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ خوراک سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران متعدد ارکان کے تحریری اور ضمنی سوالوں کے جوابات دے رہے تھے ۔