ارکان اسمبلی کے وفود کے تبادلے سے جمہوریت کو تقویت ملے گی، قائم علی شاہ

February 2, 2016 3:21 pm0 commentsViews: 19

پنجاب،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پارلیمانی وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی میڈیا سے بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پارلیمانی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی کے وفد کا تبادلہ ہونا چاہئے۔ اس سے جمہوری عمل کو تقویت ملے گی ۔ انہوں نے اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ دیگر صوبوں کے منتخب ارکان نے سندھ اسمبلی کی کارروائی دیکھی ۔ یہ مہمانوں سے پوچھیں کہ انہیں سندھ کیسا لگا اور یہاں امن وامان کی صورت حال کیسی ہے ۔ اس موقع پر اسپیکر آغا سراج درانی کی طرف سے اسمبلی کیفے ٹیریا میں مہمانوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ مہمانوں کے ساتھ اجلاس اور ان کے اعزاز میں ظہرانے کی وجہ سے سندھ اسمبلی کی باقی کارروائی بدھ تک موخر کر دی گئی ۔