وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں3 ماہ کی توسیع کر دی

February 2, 2016 3:22 pm0 commentsViews: 17

اختیارات میں توسیع کا خط بھی وفاق کو بھجوا دیا گیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں3ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی‘ حکومت سندھ نے اختیارات میں توسیع کا خط وفاق کو بھجوادیا ہے‘ محکمہ داخلہ کی جانب سے وفاق کو بھیجے گئے خط میں رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی درخواست کی گئی ہے‘ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ رینجرز سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو90 دن تک حراست میں رکھ سکے گی‘ امکان ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ آج (منگل) کو نوٹیفکیشن جاری کردیگا‘ واضح رہے کہ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا فیصلہ پیر کو وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔