عمران خان کے دماغ کے علاج کیلئے نیا ٹرانسفارمر بنوارہے ہیں،عابد شیر علی

February 2, 2016 3:22 pm0 commentsViews: 48

عمران خان ہر وقت ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں
نئے ٹرانسفارمر میں پرزے خود ڈالوں گا، وزیرمملکت
لاہور(یوپی پی )وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان ہر وقت ہمارے خلاف پروپیگنڈا کرتے رہتے ہیں۔ ان کے دماغ کے لیے لیسکو کو 125 کے وی کا خصوصی ٹرانسفارمر بنانے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز نیو غازی گرڈ اسٹیشن کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہوش میں لانے کے لیے اس ٹرانسفارمر سے کرنٹ دیا جائے گا۔ اس ٹرانسفارمر کے اندر پرزہ خود ڈالوں گا۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں میں ریکوری کی مد میں 6فیصد بہتری آنے سے لائن لاسز میں بھی کمی آئی۔ دھاندلی کا رونا رونے والے شور مچاتے رہیں گے اور وزیراعظم نوازشریف عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔