انٹرنیٹ پر ناموں میں سب سے زیادہ محمد اور مذاہب میں اسلام کی تلاش

February 2, 2016 3:28 pm0 commentsViews: 1622

کراچی(یو پی پی) مغربی ممالک میں اسلام کو دہشت گرد مذہب کے طور پر پیش کرنے کے باوجود انٹرنیٹ پر لفظ محمد سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ بن گیا ہے، عالمی شہریت یافتہ بلا گ پیپل کین چینج دی ورلڈ کی طرف سے اپنی حالیہ پوسٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں دنیا بھر میں استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل پر صارفین کی طرف سے سرچ کیے جانے والے الفاظ میں لفظ محمد کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے، عالمی شہرت یافتہ سوشل میڈیا ایجنسی میڈیا ڈور کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق عالمی مذاہب میں لفظ اسلام انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیاجبکہ دوسرے نمبر پر عیسائیت اور تیسرے نمبر پر لفظ یہودیت سرچ کیا گیا ہے۔