بے عزتی کا خوف نوجوان نے بلبل ہزارداستان بلڈنگ سے کود کر اپنی جان دے دی

February 3, 2016 2:06 pm0 commentsViews: 102

کراچی کے نیپئر روڈ پر واقع بلڈنگ میں 30سالہ ولید دوستوںکے ہمراہ رقص دیکھنے اور گانا سننے آیا تھا
پولیس بلوچستان کے رئیس زادے کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تھی، نوجوان بلڈنگ سے کود گیا
کراچی( کرائم ڈیسک) نیپئر روڈ پر واقعے بلبل ہزار داستان کی بالائی منزل سے ایک شخص پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا متوفی بلوچستان کا رہائشی تھا۔ کھارا در تھانے کی حدود نیپئر روڈ بازار ارجن ٹھوکر گلی میں واقع عمارت بلبل ہزار داستان کی بالائی منزل کی بالکونی سے30 سالہ محمد ولید ولد مراد بخش پر اسرار طور پر گر کر ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی لاش سول اسپتال لائی گی۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق متوفی بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے کند کا رہائشی تھا۔ وہ چند روز قبل ملیر میں اپنے رشتے داروں کے گھر آیا ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ بلبل ہزار داستان میں مبینہ طور پر لائسنس یافتہ رقاصائیں رہائشی پذیر ہیں شہر کے رئیش زادے اور اوباش قسم کے نوجوان رات10 بجے سے 12 بجے تک گانا سنتے اور رقص دیکھنے آتے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ محمد ولید بھی اپنے دوستوں کے ہمراہ آیا تھا کہ کسی نے پولیس کو اطلاع کر دی کہ بلوچستان سے کچھ رئیس زادے آئے ہوئے ہیں۔ جس پر فوری طور پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھ کر ولید نے اپنی بے عزتی کے خوف سے تیسری منزل کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی اور ہلاک ہوگیا۔ اس کی لاش سول اسپتال لائی گئی۔