چیئرمین پی آئی اے آبدیدہ ہوکر مستعفی ہوگئے

February 3, 2016 2:09 pm0 commentsViews: 20

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کے چیئر مین ناصر جعفر ملازمین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوگئے۔ پی آئی اے کے چیئر مین ناصر جعفر واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ واقعہ پر شدید دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ اس آرگنائزیشن کا چیئر مین رہوں، اس واقعہ کے بعد عہدے پر رہنے کو دل نہیں مانتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے۔انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا جذباتی مرحلہ ہے، اس سے سنگین واقعہ اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت کرے، ناصر جعفر نے بتایا کہ میں نے سہیل بلوچ اور ان کے ساتھیوں سے درخواست کی تھی کہ خدارا ایک قطرہ خون نہ بہے۔ پچھلے ایک سال سے کوشش کر رہا ہوں کہ سب اکٹھے ہوجائیں، تا کہ ہم بیٹھ کر پی آئی اے کیلئے کام کریں۔