لال مسجد آپریشن، پرویز مشرف سب کو معاف کرنے کیلئے تیار ہوں، مولانا عبدالعزیز

February 3, 2016 2:19 pm0 commentsViews: 15

معافی کے پیچھے کوئی دبائو یا ڈیل نہیں ہے، پرویز مشرف میرے بھائی ہیں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد( نیٹ نیوز) ایڈیشنل سیشن جج راجا آصف محمود نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی شر انگیز تقریر اور سول سوسائٹی کے کارکن کو دھمکی دینے کے2 مقدمات میں50, 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 25 فروری کو دوباری پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے خلاف فوجی آپریشن کے ذمہ دار پرویز مشرف سمیت تمام کرداروں کو معاف کرنے کو تیار ہیں۔ اس کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا، معافی کے پیچھے کوئی دبائو یا ڈیل نہیں۔ اس عمل سے ان کے عزیز و اقارب خوش نہیں تاہم منا لیں گے۔ ملک میں اسلامی قوانین پر عملدر آمد ہو رہا ہوتا تو پرویز مشرف سے یہ غلطی سرزد نہ ہوتی۔ پرویز مشرف میرے بھائی ہیں مشاورت کے ساتھ انہیں معاف کر دوں گا، دوسری جانب لال مسجد شہداء فائونڈیشن کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے معافی کے اعلان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے کرداروں کو معاف کیا تو مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔