بجلی3.84 فی یونٹ سستی، کے الیکٹرک صارفین محروم

February 3, 2016 2:34 pm0 commentsViews: 28

اطلاق300 یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا، نیپرا نے منظوری دیدی، سی پی پی اے کی سخت مخالفت
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے سی پی پی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں3 روپے 84 پیسے کی کمی کی منظوری دے دی، اس فیصلے کا اطلاق300 یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔، منگل کو سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی( سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ نیپرا کے مطابق دسمبر میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت5 روپے45 پیسے فی یونٹ رہی۔ کمپنیوں نے صارفین سے2 روپے 64 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے، دسمبر میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 7 روپے، گیس پر5 روپے80 پیسے اور ڈیزل پر13 روپے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی، سی پی پی اے نے بجلی 2 روپے 64 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی، سی پی پی اے حکام نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلیف صارفین کو منتقل نہ کیا جائے، اس سے کیش فلو متاثر ہوگا اور مسائل پیدا ہوں گے۔