ہڑتال اور احتجاج تحریک انصاف کے پارٹنر کررہے ہیں، پرویز رشید

February 3, 2016 2:34 pm0 commentsViews: 15

عمران خان کی ایک کنٹینر سیاسیت ناکام ہو ئی اب وہ پی آئی اے کے ذریعے کنٹینر ٹو کا آغاز کرنا چاہتے ہیں
پی آئی اے ملازمین پر گولی پولیس اور رینجرز نے نہیں چلائی، یقیناً گولی اندر کے بندوں نے چلائی
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ہڑتال اور احتجاج تحریک انصاف کے پارٹنر کر رہے ہیں کیونکہ عمران خان کی ایک کنٹینر سیاست کامیاب نہیں ہوئی اب وہ پی آئی اے کے ذریعے کنٹینر 2 کا آغاز کر نا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ لازمی سروس ایکٹ ماضی کی حکومتوں نے بھی لاگو کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے اسینشل سروس ایکٹ استعمال کیا اور2010ء میں آصف زرداری کے دور اقتدار میں بھی یہ ایکٹ استعمال کیا گیا تھا لیکن اب ہمیں اسی ایکٹ کے نفاذ پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں ہڑتال اور احتجاج تحریک انصاف کے پارٹنر کر رہے ہیں کیونکہ یہ چاہتے ہیں ان کی 2 تین لاشیں ملیں جس پر احتجاج کیا جائے لہٰذا عمران خان کے پاس مثبت پروگرام نہیں اس لئے وہ بنی گالہ میں بیٹھیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراچی واقعے میں رینجرز اور پولیس نے گولی چلانے سے انکار کردیا پولیس نے مظاہرین کو گولی کے بجائے پانی سے منتشر کیا لیکن تفتیش کرنا ہوگی کہ کس نے یہ ظلم کیا کیونکہ یقیناً گولی اندر کے بندوں نے چلائی۔