پولیس بھیک مانگنا چھوڑ دے، ڈی آئی جی ٹریفک

February 3, 2016 3:10 pm0 commentsViews: 27

اہلکاروں کو چالان کا15 فیصد کمیشن جلد از جلد ادا کر دیا جائے گا، ڈاکٹر امیر شیخ
شاہرائوں پر پتھارے لگا کر روزی کمانا جائز نہیں، صدر میں ٹریفک پولیس چوکی کے افتتاح پر خطاب
کراچی( پ ر) ہماری تمام تر کوشش یہی ہے کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں، پولیس بھیک مانگنا چھوڑ دے، حالا نکہ بھیک کا لفظ معیوب ہے جو مجھے ادا کرتے ہوئے خود اچھا محسوس نہیں ہو رہا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی ٹریفک کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے گزشتہ روز صدر میں ٹریفک چوکی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہوں پر پتھارے لگا کر روزی کمانا جائز نہیں۔ پولیس اہلکاروں سے وعدہ کرتا ہوں کہ چالان کا15 فیصد کمیشن جلد از جلد ادا کر دیا جائے گا، اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک طاہر احمد اعوان نے چوکی کے قیام اور اس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب شہری اپنے چالان ایزی پیسہ لوڈ سے جمع کرا سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ شہری اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما افتخار احمد پہلوان نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں بھی عوامی خدمات کا عزم کر رکھا ہے۔ اس چوکی سے صدر اور ایمپریس مارکیٹ سے گزرنے والی ٹریفک کو روانی ملے گی اور عوام بھی لوٹ مار کی وارداتوں سے محفوظ رہیں گے۔