ملک میں موجودہ دہشت گردوں کو بیرونی مدد حاصل ہے، راحیل شریف

February 3, 2016 2:35 pm0 commentsViews: 16

پاک فوج بلوچستان کے 25 ہزار طلباء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہے،آرمی چیف
بلوچستان میں ایف ڈبلیو او کے تحت632 کلومیٹر سٹرکیں تعمیر ہو چکی ہیں، سیمینار سے خطاب
کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف خوشحال پاکستان سیمینار سے میں شرکت کیلئے گزشتہ روز کوئٹہ پہنچے۔ آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے۔ بلوچستان سے خاص رشتہ ہے، پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں جلد امن قائم ہوگا۔ بلوچستان کا مستقبل صوبے کے نوجوان ہیں۔ بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے ترقی کی راہیں کھل چکی ہیں۔ ریاستی اداروں اور عوام کی شرکت کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں۔ پاک فوج بلوچستان کے 25 ہزار طلباء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہے۔ بلوچستان میں ایف ڈبلیو او 632 کلو میٹر سڑکیں تعمیر کر چکی ہے۔ ایف ڈبلیو او کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں سڑکوں کا کام نہیں رکنا چاہئے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردوں کو بیرونی مدد حاصل ہے۔ مسائل حل کرنے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری رہے گا، ضرب عضب کو تمام مکتب فکر کی حمایت حاصل ہے۔ آپریشن ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔