نامور ادیب اور افسانہ نگار انتظار حسین انتقال کرگئے‘ تدفین آج ہوگی

February 3, 2016 3:11 pm0 commentsViews: 17

لاہور( کلچرل ڈیسک) پاکستان کے نامور ادیب‘ افسانہ نگار اور کالم نگار انتظار حسین مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے‘ ایک ہفتہ قبل ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا‘ ان کی نماز جنازہ آج 3فروری بدھ کو بعد دوپہر ڈیڑھ بجے قومی مرکز خواجگان‘ نزد فاطمہ میموریل اسپتال شادمان میں ادا کی جائیگی۔