پی آئی اے میں جرمن شہری50 لاکھ تنخواہ پر سی ای او تعینات

February 3, 2016 3:26 pm0 commentsViews: 41

بلڈرن برن کا ٹاسک پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانا ہوگا، جرمن شہری کو برٹش مراعات بھی حاصل
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایک طرف قومی ایئرلائن کی نجکاری کی جارہی ہے تو وہیں حکومت نے ادارے کو سدھارنے کے لئے ایک جرمن شہری کو پی آئی اے کا چیف آپریٹنگ افسر مقرر کردیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے جرمن شہری ہلڈرن برن کو پی آئی اے کا نیا چیف آپریٹنگ افسر مقرر کردیا ہے جب کہ ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔ جرمن شہری ہلڈرن برن کو منافع بخش ادارہ بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے جس کے لئے انہیں ماہانہ50لاکھ روپے تنخواہ دینے کے علاوہ پرکشش مراعات بھی دی جائیں گی۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے فلائٹ آپریشن بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔