متحدہ کا جواد نامی شخص سے لا تعلقی کا اعلان

February 3, 2016 3:25 pm0 commentsViews: 15

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا ٹائون یوسی 32عزیز آباد نمبر 2کے رہائشی جواد نامی شخص سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جواد نامی شخص ایم کیوایم کاکارکن نہیں ہے اور وہ اپنی غیر سماجی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کیلئے ایم کیوایم کا نام استعمال کررہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ جواد نامی شخص کا قطعی طور پر ایم کیوایم سے تعلق نہیں ہے۔