بچی کے قتل کیس میں ٹیکسی ڈرائیور کاکردار سامنے آگیا

February 3, 2016 3:25 pm0 commentsViews: 59

زیرحراست 3ویٹرز پر بچی کو قتل کرنے کا شبہ ہے، تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس
کراچی(کرائم ڈیسک)اورنگی ٹائون میں بچی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے‘تفتیش کے دوران ٹیکسی ڈرائیور کا کردار بھی سامنے آیا ہے۔کراچی پولیس نے اورنگی ٹائون میں چھ سالہ معصوم پاکیزہ کے قتل کی تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ تفتیش کے دوران اندرون سندھ اوردیگر ہالوں کے ویٹرز کو زیرحراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تفتیش میں ٹیکسی ڈرائیور کا کردار بھی سامنے آیا ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور نے بچی کی بازیابی کے لئے2000 روپے طلب کئے تھے۔ پولیس نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ویٹرز کو بھی حراست میں لے لیا ہے زیر حراست تین ویٹرز پر بچی کو قتل کرنے کا شبہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی اصل قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔