سندھ ہائیکورٹ سیکریٹری آبپاشی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

February 3, 2016 3:26 pm0 commentsViews: 22

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ ہونے پر سیکریٹری آبپاشی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ آبپاشی کے 911ملازمین نے درخواست دائر کی تھی،جس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے کی۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود اب تک ان کو اپ گریڈ نہیں کیا گیاجبکہ عدالت نے1992 سے ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا سیکریٹری آبپاشی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری خزانہ اور آبپاشی کو16فرورری کو ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا۔