ایم کیو ایم کے قائد سمیت 23رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

February 3, 2016 3:27 pm0 commentsViews: 27

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیزتقریرکیس میں ایم کیوایم قائد سمیت23رہنماوں کے ایک بارپھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیزتقریرکے تیرہ مقدمات کی سماعت ہوئی توایم کیوایم کے فاروق ستار،خالد مقبول،کنورنوید،محمد حسین،کمال پاشا اورفیصل سبزواری سمیت 23 رہنمائوں کی عدم گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،عدالت نے رپورٹ منظور کرتے ہوئے ایم کیوایم قائد سمیت دیگر رہنمائوںکے ایک بارپھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔