ڈی ایم سیز میں او پی ایس افسران تاحال تعینات

February 3, 2016 3:35 pm0 commentsViews: 30

ضلع وسطی کے علاوہ دیگر کسی ڈی ایم سی میں او پی ایس افسران کیخلاف کارروائی نہ ہو سکی
کراچی(سٹی رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت شہر کی 5ڈی ایم سیز میں او پی ایس افسران تاحال تعینات،ضلع وسطی کے علاوہ دیگر کسی ڈی ایم سی میں او پی ایس افسران کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی،ڈی ایم سی سینٹرل نے او پی ایس افسران کے خاتمے کر کے سرٹیفکیٹ جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت ڈی ایم سیز میں او پی ایس افسران کیخلاف عدالتی احکامات کے باوجود کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے،بلدیہ عظمی کراچی میں درجنوں افسران او پی ایس کی زد میں آنے کے باجود اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہیں جن کیخلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی اسی طرح ڈی ایم سیز میں بھی او پی ایس افسران کے عہدوں پر براجمان ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ضلع وسطی میں او پی ایس افسران کیخلاف کاررروائی کی گئی ہے اور او پی ایس افسران کے خاتمہ کے بعد ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن سینٹرل محمد اسلم خان نے لوکل گورنمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو ڈی ایم سی سینٹرل میں کوئی افسر او پی ایس کے تحت تعینات نہ ہونے کا سرٹیفیکٹ جاری کردیا ہے۔