خلاف ضابطہ اور بے ہنگم سائن بورڈ ہٹانے کیلئے گرینڈ آپریشن کی تیاریاں

February 3, 2016 3:35 pm0 commentsViews: 14

بغیر اجازت کے اشتہاری بورڈ لگانے والوں کو گرفتار کیا جائیگا، ضلع وسطی کے چار زون نارتھ ناظم آباد،لیاقت آباد اور نارتھ کراچی میں کارروائی ہوگی
تشہیر کرانے والی کمپنیز کو بغیر منظوری کے ایڈوٹائزرز سے تشہیر نہ کرانے کے لیٹر جاری ،چالان پر تجدید کے لئے کارروائی روک دی گئی
کراچی(سٹی رپورٹر)بلدیہ وسطی کا خلاف ضابطہ اشتہاری بورڈز کے خلاف گرینڈآپریشن کا فیصلہ،اشتہاری بورڈز کاٹنے کی تیاریاں شروع کر دیں گئیں ، کے ایم سی کے محکمہ ایڈ ورٹائزمنٹ کی جانب سے مبینہ بھاری رشوت اور نزرانوں کے عوض ضلع وسطی میں لگائے جانے والے سینکڑوں خلاف ضابطہ اور بے ہنگم سائن بورڈز کیخلاف ڈی ایم سی سینٹرل کا سخت کارروائی کا فیصلہ ،چالان ریونیو کے لئے دی جانے والی درخواستوں پر کارروائی روک دی گئی ،جمع کرائے گئے پے آرڈر بھی واپس کرنا شروع کردیئے، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چاروں زونز میں بھر پور آپریشن کرنے کی تیاریاں ،بغیر اجازت موونگ پبلسٹی اور بینرز ایکٹیویٹی کرنے والوں کو قانون نافذ کرنے والوں کے حوالے کیا جائے گا،تشہیر کرانے والی کمپنیز کو بھی بغیر منظوری کے ایڈورٹائزرز سے تشہیر نہ کرانے کے لیٹر جاری،تفصیلات کے مطابق شہر قائد کو تشہیری بورڈز کا جنگل بنانے والے بلدیہ کراچی محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کے افسران کی جانب سے ضلع وسطی میں لگوائے گئے سینکڑوں سائن بورڈز کیخلاف ڈی ایم سی سینٹرل نے بھرپور کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق ضلع وسطی کے چاروں زونز جس میں نارتھ ناظم آباد،لیاقت آباد،گلبرگ اور نارتھ کراچی زون شامل ہیں مذکورہ زونز میں سینکڑوں کی تعداد میں بے ہنگم اور خلاف ضابطہ تشہیری بورڈز آویزاں کئے گئے تھے،تاہم ان تمام بورڈز کے خاتمے کے بعد ازسر نو سائن بورڈز کے اجازت نامے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،واضح رہے کہ محکمہ ایڈورٹائزمنٹ جو کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2001 ء کے تحت سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میں ضم کردیا گیا تھا تاہم سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء کے تحت مذکورہ محکمے کو دوبارہ ڈی ایم سیز کے حوالے کردیا گیا ہے،ڈی ایم سیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ کراچی محکمہ ایڈورٹائزمنٹ جو کہ اب کالعدم ہوچکا ہے کی جانب سے مبینہ بھاری نزرانوں کے عوض بے ہنگم اشتہاری بورڈز کی بھرمار کی گئی جس سے لاتعداد مسائل نے جنم لیا ہے جبکہ شاہرہوں کی خوبصورتی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق ضلع وسطی نے اس حوالے سے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے ایسے تمام بے ہنگم اور قواعدوضوابط کیخلاف لگائے گئے ہورڈنگز بورڈز کا صفایا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔