انوپم کھیر نے ویزے کیلئے درخواست نہیں دی، پاکستانی ہائی کمیشن

February 3, 2016 3:39 pm0 commentsViews: 24

نئی دہلی( نیٹ نیوز)بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی اداکار انوپم کھیر کا جھوٹ بے نقاب کردیا اور کہا ہے کہ انوپم کھیر نے دورہ پاکستان کے حوالے سے ویزا کی درخواست نہیں دی تھی اور انہیں ویزا کیسے جاری کیا جاسکتا ہے‘ بھارتی میڈیا کے مطابق انوپم کھیر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پانچ فروری کو کراچی میں ہونیوالے لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کرنا تھی اس فیسٹیول میں شرکت کیلئے18 لوگوں نے ویزہ کی درخواستیں دی تھیں جن میں سے17 لوگوں کو ویزے جاری کئے گئے تھے تاہم انہیںویزہ جاری نہیں کیا گیا جب اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا گیا تو ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکار انوپم کھیر کی جانب سے ہائی کمیشن کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ان کا ویزہ جاری نہ کرنے کے حوالے سے دعویٰ درست نہیں ہے اور اگر انہوں نے درخواست ہی نہیں دی تو انہیں ویزہ کس طرح جاری کیاجاسکتا ہے۔