بھارت میں ہر فنکار خود کو غیر محفوظ سمجھتا ہے ،ودیا بالن

February 3, 2016 3:37 pm0 commentsViews: 25

ممبئی( نیٹ نیوز) اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں بہت سے لوگ کامیابی حاصل کرتے ہیں مگر اس کے باوجود یہاں ہر فنکار خود کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے‘ یہ بات انہوں نے بھارتی مصنفہ سکھنیا وینکترا گھون کے ناول ’’ ڈارک تھنگز‘‘ کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی‘ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ فنکاروں میں عدم تحفظ کا احساس بالی ووڈ میں سیاہ چیزوں میں سے ایک ہے اور ہم سب اسے محفوظ کرتے ہیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میڈیا میں ہمارے بارے میں بہت کچھ لھکا جاتا ہے جو اچھا بھی ہوتا ہے اور بڑا بھی جس سے بعض اوقات ہم جذبات میں آجاتے ہیں۔