انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی

February 3, 2016 3:37 pm0 commentsViews: 31

دونوں کی دوستی انجام کو پہنچنے والی ہے ،بھارتی میڈیا
انوشکا ساری توجہ کیریئر پر رکھنا چاہتی ہے
ممبئی( نیٹ نیوز) بھارت میں فنکاروں کی دوستیاں ختم ہونے کی ہوا سی چل پڑی ہے‘ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی یاری ٹوٹنے کی خبروں کے بعد بھارتی کرکٹر ورات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی دوستی بھی انجام کو پہنچنے والی ہے‘ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما کی طرف سے شادی کی پیشکش ٹھکرادی ہے‘ پتہ چلا ہے کہ انوشکا صرف اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہیں‘ جوڑے میںآج کل کھنچائو ہے اور ایک دوسرے سے زیادہ بات نہیں کررہے ہیں‘ اب دیکھیں دونوں اپنی غلط فہمیاں دور کرلیتے ہیںیا بات بڑھ جاتی ہے‘ دریں اثناء انوشکا شرما فلم اے دل ہے مشکل میں رنبیر کپور اور فلم سلطان میں سلمان خان کے ساتھ آرہی ہیں۔