پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے گرفتار عہدیداران ضمانت پر رہا کردیئے گئے

February 3, 2016 3:40 pm0 commentsViews: 21

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے گرفتار عہدیداران ضمانت پر رہا کردیئے گئے۔ گرفتار ذمہ داران کو شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کے دوران پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اہم عہدیداران کو گرفتار کرلیا گیا تھا جنہیں شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ ضمانت پر رہا ہونے والوں میں سیپ کے صدر ذاکر فاروق، پروگریسیو کے ڈاکٹر عمران اور ڈپٹی کنوینر ہدایت اللہ شامل ہیں۔ تینوں عہدیداران کو صبح کے وقت احتجاج شروع ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔