فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

February 3, 2016 3:40 pm0 commentsViews: 19

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پی آئی اے کے احتجاج کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں پی آئی اے کے احتجاج کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کو ایک ایک گولی لگی ہے۔ پی آئی اے ملازم عنایت رضا کو سینے میں ایک گولی لگی جبکہ سلیم اکبر کو پیٹ میں گولی لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔ سلیم اکبر کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جو دوران آپریشن جاں بحق ہوگیا جبکہ عنایت رضا کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ جاں بحق ہوچکا تھا۔