PIA ملازمین کی ہلاکت پر عدالت جائینگے، سہیل بلوچ

February 3, 2016 3:40 pm0 commentsViews: 30

جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، احتجاج جاری رکھیں گے، چیئرمین
پی آئی اے کے تمام آپریشنز آج سے مستقل طور پر بند رہیں گے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے منگل کو پیآئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد کو وزیراعلیٰ ہائوس بلا کر ان سے رونما ہونیوالے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اور اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ کی سربراہی میں6 رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ احتجاج کے دوران فائرنگ سے ہونیوالے جانی نقصان پر دکھ ہوا ہے‘ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ امن و امان کا مسئلہ خراب نہ ہو ‘لہٰذا لاش لے کر سڑکوں پر آنا مناسب نہیں ہوگا‘ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اپنے مطالبات ہمیں دیں میں وزیراعظم سے بات کرتا ہوں وہ مہربان آدمی ہیں یقین ہے کہ آپ کے مسائل حل کریں گے‘ وزیراعلیٰ سندھ کو تمام صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے تین لوگوں کو ہدایت اللہ ‘فاروق اور ڈاکٹر عمران کو حراست میں لیا گیا ہے‘ وزیراعلیٰ سندھ نے ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے دو افراد کیلئے فی کس20,20 لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے فی کس دو لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا‘ انہوں نے شدید زخمیوں کو آغا خان اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ان کے علاج معالجے کے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کریگی‘ بعد ازاںوزیراعلیٰ سندھ نے پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے حوالے سے رونما ہونیوالے واقعہ کے بارے میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔