پولیس اور رینجرز کی ایئرپورٹ پرفائرنگ کی تردید

February 3, 2016 3:43 pm0 commentsViews: 12

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس اور رینجرز نے کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین کی جانب سے نجکاری کے احتجاج کے دوران فائرنگ کیے جانے کی تردید کردی ہے ۔ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق پولیس نے ایئرپورٹ ملازمین پر فائرنگ نہیں کی ہے۔دوسری جانب ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں بھی یہ بات کہی گئی ہے کہ ایئرپورٹ پر احتجاج کرنے والے ملازمین کو منتشر کرنے کے لیے کسی رینجرز اہلکار کی جانب سے فائرنگ نہیں کی گئی ۔