بھٹو زندہ ہوتے تو کشمیر کا مسئلہ حل ہو چکا ہوتا،و زیراعلیٰ سندھ

February 5, 2016 1:32 pm0 commentsViews: 25

حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، جسے اقوام عالم نے بھی تسلیم کیا ہے، یوم کشمیر پر پیغام
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے5فروری یوم کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا وہ بنیادی حق ہے جسے اقوام عالم نے بھی تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بڑی جدوجہد کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ کشمیریوں کی بھی ایک نمائندہ جماعت ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب کبھی بھی پیپلزپارٹی کی حکومت آتی ہے تو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے سب سے زیادہ آواز بلند ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج شہید ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہوتے تو نہ صرف مسئلہ کشمیر حل ہوچکا ہوتا بلکہ خطے میں امن و استحکام اور ترقی کا دور دورہ ہوتا ۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جو کہ پی پی سندھ کے صدر بھی ہیں اپنی پارٹی اور سندھ حکومت کی جانب سے کشمیریوں کو ہر ممکن سیاسی حمایت مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہم کشمیریوں کہ ہر دکھ و درد کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔