عزیر بلوچ کیساتھ تصویر والے لوگ پکڑے گئے تو پورا ملک پکڑا جائے گا، مولابخش چانڈیو

February 5, 2016 1:33 pm0 commentsViews: 21

فرمائشی پروگرام نہیں چلے گا، ایسا احتساب کیاجائے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھائے
عزیر بلوچ تین ماہ سے تحویل میں تھا اس کا ظہور کس لیے ہوا سب جان جائیں گے
سندھ میں فرشتوں کی حکومت نہیں لیکن پنجاب اور کے پی کے بھی جنت الفروس نہیں ہے
حیدر آباد ( یو پی پی) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اگر عذیر بلوچ کے ساتھ تصویر کی بنا پر لوگوں کو پکڑا گیا تو پورا ملک پکڑا جائے گا۔ جمعرات کو حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرمائشی پروگرام نہیں چلے گا،۔ احتساب ایسا کیا جائے کہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، عذیر بلوچ3 ماہ سے تحویل میں تھا، اس کا ظہور کس لئے ہوا سب جان جائیں گے چوہدری نثار سے کوئی جھگڑا نہیں وہ کڑوی میٹھی باتیں تب تک کرتے رہیں گے جب تک وزارت داخلہ ان کے پاس ہے سندھ میں فرشتوں کی حکومت نہیں لیکن خیبر پختونخوا اور پنجاب بھی جنت الفردوس نہیں ہیں۔ پی آئی اے ملازمین پر احتجاج کے دوران تشدد اور ملازمین کی اموات سے صوبائی حکومت کا کوئی تعلق نہیں، ذمے دار وفاقی حکومت ہے انہوں نے کہا کہ واقعے کے حقائق اور ذمہ داروں کو چھپانے کیلئے ایسے ن لیگی رہنما میڈیا پر تبصرہ کر رہے ہیں جنہوں نے مشرف کی خدمت کی۔