بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لوٹنے والا انسانی اسمگلر گرفتار – دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتار

February 5, 2016 2:26 pm0 commentsViews: 20

ایف آئی ا ے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی کارروائی، متعدد پاسپورٹ برآمد، ملزم نظیر شیخ سے جعلی پاسپورٹ بھی ملی
ایجنٹ نے کلفٹن زمزمہ پر ٹریول ایجنسی بنا رکھی تھی جہاں بیرون ملک ملازمت کے خواہشمندوں کو ویزے کی آڑ میں لوٹتا تھا
کراچی( کرائم رپورٹر) ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اے ایچ ٹی سی نے ایئر پورٹ کے قریب کارروائی کرکے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار کرکے متعدد پاسپورٹ بر آمد کرلئے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نظیر شیخ کے قبضے سے دبئی، کینیڈا اور ترکی کے متعدد جعلی پاسپورٹ بر آمد کر لئے، گرفتار ملزم کی کلفٹن زم زمہ اسٹریٹ پر ٹریول ایجنسی تھی جہاں سے بیرون ملک ملازمت کے خواہش مند افراد سے ورک ویزے کا لالچ دے کر شہریوں کو لوٹا کرتا تھا ملزم کے خلاف ستر سے زائد شکایات موصو ل ہوئی تھیں۔ ملزم نے دوران تفتیش میں 2 کروڑ سے زائد کی جعل سازی کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کے خلاف اب تک جعل سازی کے7 مقدمات درج کئے گئے ہیں ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پاپڑفیکٹری کے مالک سے بھتہ لینے کیلئے آنے والا ملزم گرفتار
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی، پہلے بھی کئی لوگوں سے بھتہ لے چکا ہے
سائٹ سے ٹارگٹ کلر گرفتار، ہڑتالوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث رہا ہے
شاہراہ فیصل پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی
کراچی(کرائم رپورٹر)پیرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن 4 نمبر شیل کے پمپ پر آنے والے بھتہ خور عمر خان کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل نمبر KBU-2641 برآمد کرلی، ایس ایچ او ایاز بروہی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں واقع پاپڑ فیکٹری کے مالک مشتاق قائمخانی سے پچاس ہزارروپے بھتہ مانگ رہا تھا اور انکے درمیان 20 ہزار روپے معاملات طے ہوئے گرفتار ملزم مدعی مشتاق قائمخانی سے مذکورہ مقام پر بھتے کی رقم لینے کیلئے آیا تھا کہ پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے ،سی ٹی ڈی سول لائن کے کے ایس ایس پی نوید خواجہ نے سائٹ اے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر پرویز علی عرف لمبا کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور چار گولیاں برآمد کرلی، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش سال2008 اور2009میں گبول ٹاؤن اور نیوکراچی میں ہڑتال میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے ،شاہراہ فیصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد ،گینگ وار کارندے سمیت 6ملزمان گرفتار
سی ٹی ڈی نے جیکسن کے علاقے سے عمر اور سلمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، بغدادی سے شیراز گروپ کا عدنان عرف ڈاڈا دھر لیا گیا
سپرہائی وے جنجال گوٹھ سے 2خواتین کو اغواء کرنیوالے 3ملزمان بھی پکڑے گئے، بھتہ خوری میں بھی ملوث نکلے، اسلحہ و دستی بم برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپیارٹمنٹ کے ایس ایس پی خرم وارث نے خفیہ اطلاع پر جیکسن کے علاقے کے پی ٹی ایم اے جناح روڈ پر کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 2 کارندے،محمد عمر اور محمدسلمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ دوسری کارروائی لیاری کے علاقے بغدادی نورانی بلوچ ہوٹل کے قریب کارروائی کر کے ملزم عدنان عرف دادا کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق گینگ وار کے کامران شیراز گروپ سے ہے ملزمان ٹارگٹ کلنگ‘ بھتہ خوری اغواء برائے تاوان اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،محمودآباد پولیس نے گلشن معمار پولیس نے خفیہ اطلاع پر سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں کارروائی کرکے 3ملزمان غریرچھوٹا بشیر اور عزیز الیاس بڑے کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2پستول برآمد کرلیں پولیس کے مطابق ملزمان نے کچھ روز قبل 2خواتین کو اغواء کیا تھا جنہیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کرا لیا تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری،اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔