پی آئی اے میں ہڑتال، ریلوے کو 65لاکھ کی اضافی آمدنی

February 5, 2016 1:45 pm0 commentsViews: 15

پاکستان ریلوے نے خصوصی انتظامات کے تحت کراچی، لاہور ،اسلام آباد کیلئے ٹرینوں میں اضافی بوگیاں لگادیں
اندرون ملک جانے والے مسافروں کا بوجھ بڑھ جانے سے ریلوے اسٹیشنز پر بکنگ کے کاؤنٹرز کا بھی اضافہ کردیا
کراچی، لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پاکستان ریلوے پر مسافروں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ریلوے کو2 روز میں 65 لاکھ اضافی آمدنی ہوئی ہے۔ 2 فروری کو45 لاکھ جبکہ3 فروری کو20 لاکھ اضافی آمدنی ہوئی۔ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو پریشانی سے بچانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں، کراچی، لاہور اور اسلام آباد جانیوالی ٹرینوں میں اضافی بوگیاں لگائی ہیں جبکہ ریلوے اسٹیشنز پر بھی اضافی بکنگ کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔ کراچی کے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہونیوالی گرین لائن، بزنس ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، تیز گام، پاکستان ایکسپریس اور قرا قرم ایکسپریس میں اضافی بوگیاں لگائی گئیں۔