پاکستانی تاجروں کیلئے انڈین بزنس کارڈ پر ملٹی پل ویزے

February 5, 2016 1:47 pm0 commentsViews: 84

کاروباری حضرات کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دینے کیلئے یکم اپریل سے اجرا کیا جا رہا ہے
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی بزنس مین اب 3 سال میں ملٹی پل ویزے پر بھارت کے15 شہروں کا سفر کر سکیں گے۔ یہی نہیں بلکہ اب انہیں مقامی پولیس اسٹیشن پر رپورٹ کرنے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔ جنوبی ایشیائی ممالک کے کاروباری افراد کی بھارت میں آزادانہ نقل و حرکت کیلئے خصوصی ویزے انڈین بزنس کارڈ کا نفاذ یکم اپریل سے کیا جا رہا ہے۔ بھارتی جریدے انڈیا ٹو ڈے اور برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزارت داخلہ کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیائی مملک کے کاروباری حضرات کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دینے جا رہا ہے تا ہم سارک مالک میں پاکستانی کاروباری افراد کیلئے نئے ویزا قوانین میں چند شرائط لگائی گئی ہیں ایسے پاکستانی تاجر، اب بھارتی بزنس کارڈ حاصل کر سکتے ہیں جن کی کمپنی کی مالیت ایک کروڑ روپے ہو اور ان کا سالانہ منافع10 لاکھ روپے ہو، دوسری شرط یہ ہے کہ وہ بزنس مین پاکستان میں کسی بھی چیمبر آف کامرس کا رکن ہو جو بھارت کی طرف سے تسلیم شدہ ہو، ان شرائط پر پوا اترنے والے پاکستانی تاجر3 سالہ ملٹی پل انٹر ی کارڈ کے اہل ہوں گے۔