صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

February 5, 2016 1:53 pm0 commentsViews: 22

وفاقی حکومت نے3 روپے کمی کی منظوری دی تھی، اطلاق یکم جنوری2016 کے بلوں پر ہوگا
اسلام آباد( یو پی پی ) وفاقی حکومت نے صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت پانی و بجلی کی طرف سے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے نرخوں میں 3 روپے فی یونٹ کمی وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے تا کہ صنعتی سیکٹر کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور بر آمدات میں بھی اضافہ ممکن ہو سکے یہ نوٹیفکیشن یکم جنوری 2016ء سے نافذ العمل ہوگا اور اس حوالے سے کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔