طالبان اور حقانی نیٹ ورک امریکا کیلئے مسلسل خطرہ ہیں، امریکی جنرل

February 5, 2016 1:52 pm0 commentsViews: 37

افغانستان میں مکمل امن کیلئے طالبان ،القاعدہ اور حقانی نیٹ ورک کو شکست دینا ضروری ہے
افغان حکومت کو مسلسل مدددرکار ہے، مغربی ممالک پر حملے روکنے کے لیے طویل مدتی قیام ضروری ہے، جنرل جان کیمبل
واشنگٹن( نیوز ڈیسک) افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان کیمبل نے کہا ہے کہ طالبان سے منسلک گروپ القاعدہ اور حقانی نیٹ ورک امریکا کے قومی مفاد کیلئے خطرہ ہیں اور افغانستان میں مکمل امن کیلئے القاعدہ، طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو شکست دینا ضروری ہے۔ اس کیلئے افغان حکومت کو امریکا کی مسلسل مدد درکار ہے۔ افغانستان میں اتحادی فوج کے سبکدوش ہونیو الے امریکی کماندر جنرل جان کیمبل نے کانگریس کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ افغانستان میں القاعدہ کمزور ہوگئی ہے لیکن اس کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوا، حقانی نیٹ ورک امریکا اور اتحادی افواج کیلئے سب سب بڑا مسلسل خطرہ ہے، مغربی ممالک پر حملے روکنے کیلئے افغانستان میں طویل مدت تک قیام ضروری ہے۔