محکمہ ڈاک نے بیرون ملک پارسل کے نرخ میں 55فیصد اضافہ کردیا

February 5, 2016 1:51 pm0 commentsViews: 104

نئے نرخ217 ممالک اور مقامات کیلئے بنائے گئے ہیں، 5سال میں اضافہ کیا، پوسٹل سروسز بورڈ
پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال سے پاکستان پوسٹ کو اندرون و بیرون ملک ترسیلات میں شدید مشکلات کا سامنا
اسلام آباد( یو پی پی) پاکستان پوسٹ نے بین الاقوامی پارسل کیلئے نرخوں میں 55 فیصد اضافہ کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نرخوں میں اضافے کا اطلاق آٹھ فروری سے ہوگا، نئے نرخ 217 ممالک اور مقامات کیلئے بنائے گئے ہین۔ پاکستان پوسٹل سروس منیجمنٹ بورڈ کی منظوری کے بعد نرخوں میں اضافہ کیا گیا پانچ سال بعد انٹر نیشنل نرخوں میں اضافہ کیا گیا، دوسری جانب پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے باعث پاکستان پوسٹ کی مقامی اور بین الاقوامی پوسٹل سروسزمتاثر ہو کر رہ گئی ہے ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے باعث لاہور، کراچی، کوئٹہ او دیگر دور دراز کی ڈاک دو دن تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے انٹر نیشنل ڈاک کی ترسیل میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔